بجلی بند ہونے سے نیویارک کا گنجان آباد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا، میئر بل دی بلیسیو

مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا، میئر بل دی بلیسیو ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

نیویارک کے کثیر آباد علاقے مین ہٹن میں ہفتے کو بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام کینسل کرنا پڑے، سب وے اسٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوائر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔


امریکا کی سب سے بڑی پاور کمپنی کون ایڈیسن یوٹیلیٹی کے مطابق تقریباً42 ہزار صارفین کو شام سے ہی بجلی کی بندش کا سامنا تھا۔

میئر بل دی بلیسیو نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 'مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا تاہم انھوں نے بعد میں سی این این کو بتایا کہ ابھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

 
Load Next Story