ماتلی2کروڑ کی عدم ادائیگی پر15دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی

ایس ڈی او کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری رہے گا


Nama Nigar September 13, 2013
بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، ایس ڈی او

حیسکو انتظامیہ ماتلی نے ایس ڈی او عبدالخالق میرانی اور لائن سپرنٹنڈنٹ خالدسہتو اور دیگر ملازمین کے ہمراہ سب ڈویژن میں 15 سے زائد گاؤں کی 2 کروڑ سے زائد بقایا جات پر بجلی منقطع کر دی۔

جن میں گاؤں ربڈنوٹونکانی ، گاؤں فتح باغ، گاؤں محمد خان نوتکانی، گاؤں کالو بہرانی، گاؤں گل محمد نوتکانی، گاؤں علی حسن اوٹھو، گاؤں جاوید جھیجو، گاؤں بہرانی موری، گاؤں یار محمد لاشاری، گاؤں پورٹہو شہدی، گاؤں لغاری اسٹاپ، ٹنڈوغلام حیدر، کانڈیو کولہی، گاؤں دولت چانگ اور گاؤں عبدالحکیم لاکھو شامل ہیں۔



ایس ڈی او کے مطابق ان گاؤں پر 2 کروڑ سے زائد بقایاجات ہونے کی وجہ سے ان کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، بجلی چور اور نادہندہ خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے نہیں بخشا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں