ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع

موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں، شبر زیدی


Numainda Express July 15, 2019
موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں، شبر زیدی۔ فوٹو : فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔

شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق181 اے اے کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔

گذشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق چیرمین ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت 500 مربع گزسے زیادہ کا گھر یا 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے پر ٹیکس ریٹرن فائل کر نا لازم ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کردی گئی ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں