شہر میں تیزہوائیں چل پڑیں رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ
تیزہوائیں 3 دن تک چلیں گی ،سمندرکی لہریں6 میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات
بلوچستان میں طاقتور موسمیاتی اثرات کے باعث شہر میں تندوتیز ہوائیں چل پڑیں جب کہ اتوارکو ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں انتہائی طاقتور سیزنل لو (seasonal low)اور بحیرہ عرب کی ہوائیں منسلک ہونے کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار بڑھ رہی ہیں جسے عام طور پرصومالین ونڈز بھی کہا جاتا ہے اور یہ ہرسال مئی سے جون کے درمیان ریکارڈ ہوتی ہیں،ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے شہر میں چلنے والی سمندر کی تندوتیز ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو پورے دن جاری رہا جس کے دوران (25ناٹ) 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، غیرمعمولی تیز ہوائیں مزید دوروز تک جاری رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے سبب سمندر کی لہریں 6 میٹر تک بلند ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،اتوار کو شہر کا مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہا اور صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا پارہ 5۔34 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہا،آج(پیر)کو شہر کا مطلع ابرآلود رہنے ،تیز ہوائیں چلنے جبکہ رات اور صبح کے وقت بونداباندی اور پھوار پڑنے کا امکان ہے۔