ایکسپریس کے کالم نگاراور مصنف عارف انیس ملک نے گلوبل مین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

عارف انیس ملک ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔


نیوز ڈیسک July 15, 2019
عارف انیس ملک ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ فوٹو: فائل

روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار، معروف مصنف عارف انیس نے لندن میں گلوبل سمٹ 2019 میں ''گلوبل مین آف دی ایئر'' ایوارڈ جیت لیا۔

کالم نگار، معروف مصنف، عالمی سطح پر پذیرائی کے حامل مقرر اور ٹرینر عارف انیس نے لندن میں گلوبل سمٹ 2019 میں ''گلوبل مین آف دی ایئر'' ایوارڈ جیت لیا۔گلوبل مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی سطح پر امن عامہ، انسانی ترقی اور بہبود، تعلیم و تربیت کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کریں۔

ایوارڈ کے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں نمایاں افراد کے نام تجویز کیے جاتے ہیں جنہیں ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ عارف انیس کو مئی میں برطانیہ کے نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا اور آخری مرحلے میں لندن میں گلوبل سمٹ میں، عارف انیس کو ججز اور جیوری کے فیصلے کے مطابق ایوارڈ دیا گیا۔

یادرہے کہ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں