جھڈو حیسکو اہلکاروں پر تشدد یونین نے100دیہات کی بجلی کاٹ دی

شہریوں کا واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔

جھڈو کی بجلی جلد بحال نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف شدید احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی،شہریوں کا الٹی میٹم

گزشتہ روز حیسکو جھڈو اہلکاروں پر تشدد کے خلاف واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین سب ڈویژن جھڈو نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک جھڈو سمیت 100 سے زائد دیہات کی بجلی منقطع کر دی۔

جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بجلی کی غیرمعینہ مدت تک بندش سے جھڈو میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واٹر سپلائی اسکیم کی موٹریں بھی بجلی منقطع ہونے کے بعد بند ہوگئیں، پانی کی سپلائی متاثر ہونے سے شہریوں میں واپڈا کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔




شہریوں کا کہنا ہے کہ چوری میں ملوث افراد کی بجلی کاٹنے کی بجائے واپڈا اہلکاروں نے 100 سے زائد دیہات کی بجلی بند کرکے عوام کو سخت عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ، شہریوں نے حیسکو چیف سے جھڈو میں بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لینے اور بجلی کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر جھڈو کی بجلی جلد بحال نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف شدید احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی۔
Load Next Story