سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز

ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 15, 2019
ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا اہتمام کرنے پر نادرا کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اس موقع پر کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، نادرا کے شکرگزار ہیں انھوں نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی ۔ میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اب لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔ ایسا میکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر وڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کریں گے، چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں