جعلی بینک اکاوَنٹس کیس آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

سابق صدر آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک July 15, 2019
آصف زرداری کو کل 3 بجےبچوں سے ملنے کی اجازت فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی ان کے بچوں سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصٖ زرداری نے شہباز شریف پر برطانوی امدادی رقم میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے، یہ براہ راست کسی کے پاس نہیں آسکتی، صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ نے بھی ناصر بٹ کی خدمات لی ہیں یا نہیں،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کام ہم نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں