’بوتل کیپ چیلنج‘ پر سلمان خان کو بڑھاپے کے طعنے ملنے لگے

’ناچنا نہ آئے تو آنگن ٹیڑھا‘، ٹوئٹر پر سلمان خان کی پوسٹ پر مداحوں کا ردعمل

اسے بڑھاپے کی نشانیاں کہا جاتا ہے، رہنے دیں آپ یہ نہیں کرپائیں گے، سلمان خان کو مداح کا جواب فوٹو: فائل

WASHINGTON DC:
بالی ووڈ میں سلطان کہے جانے والے سلمان خان کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو اپ لوڈ کرنے پر بڑھاپے اور پاگل کے طعنے ملنے لگے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان ہر معاملے پر اپنا الگ نکتہ نظر رکھتے ہیں اور اس کا اظہار وہ کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں تنقید اور تعریف دونوں ہی ملتی ہیں، ایسا ہی ایک کام انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور بوتل کیپ چیلنج پر کیا ہے۔

بوتل کیپ چیلنج میں لوگ فلائنگ کک کے ذریعے بوٹل کا ڈھکن کھولتے ہیں، اس چیلنج کو پورا کرنے میں جہاں مارشل آرٹس جاننے والوں نے حصہ لیا وہیں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن سلمان خان نے اس چیلنج کو انوکھے انداز میں پورا کیا۔

سلمان خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ وہ 'بوتل کیپ چیلنج' کو پورا کرنے کے لیے پہلے فلائنگ کک لگانے کے لیے گھومتے ہیں لیکن کک لگانے کے بجائے پھونک مار کر بوتل کا ڈھکن اڑاتے ہیں۔ اپنی وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ خود کو مت تھکاؤ اور پانی بچاؤ۔



سلمان خان کی وڈیو پر ان کے فالوورز کی جانب سے بڑے مزے مزے کے کمنٹس بھی آئے۔ کرن جین نامی صارف نے لکھا ہے کہ ''کیا بھائی، یہ تو آپ نے چاہنے والوں کے ساتھ دھوکا کردیا۔ لوگ کیا کہیں گے؟ کیا چیلنج تھا اور آپ نے کیا کردیا۔ اسے بڑھاپے کی نشانیاں کہا جاتا ہے، رہنے دیں آپ یہ نہیں کرپائیں گے'۔


سمت گوپی نے تو سلمان خان کو 'مینٹل' (پاگل) قرار دے کر کہا ہے کہ انہیں اسپتال لے کر جاؤ یہ پاگل ہوگیا ہے۔



سردار سنگھ نامی صارف نے سلمان خان کی وڈیو پر تبصرہ کیا ہے کہ 'پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ۔ دوسروں کا خیال رکھیں اور انسان کی طرح انداز اختیار کریں'۔



سلمان بھکاری عید کا نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سلمان خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ناچنا نہ آئے تو آنگن ٹیڑھا'

Load Next Story