نجی اسکولوں نے عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا تعطیلات کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری

فیسیں نا لیں تو اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کہاں سے پورا کریں گے، اسکول انتظامیہ کا موقف

ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیسیں نا لینے کے حکم دیا تھا فوٹو: فائل

نجی اسکولوں نے ہائی کورٹ کے واضح احکامات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں قائم تمام نجی اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات میں بچوں سے ماہانہ یا فیسیں نا لینے کے احکامات جاری کررکھے ہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی طرف سے نجی اسکولوں کو کنٹرول میں لانے کے لئے قائم نجی اسکولز ریگولٹری اتھارٹی نے بھی ایک سرکلر جاری کیا کہ گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران ماہانہ فیسیں وصول نہیں کی جائیں گی مگر پشاور کے بڑے نجی اسکول ان تمام احکامات سے صاف انکار کرتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات کی فیسیں لینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کرایے بھی وصول کر رہے ہیں۔




پشاور اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں قائم پنجاب سے تعلق رکھنے والے فرنچائز اسکولوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ اور ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں جب کہ پشاور ماڈل جیسے اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فیسیں نا لیں تو اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کہاں سے پورا کریں گے۔

 
Load Next Story