
فخرزمان کو شان مارش کی خلا پُر کرنے کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، آسٹریلوی آل راؤنڈر نیٹ کے دوران بازو کی ہڈی میں فریکچر ہوجانے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، فخر زمان 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،اوپنر نے ابھی تک 44 ون ڈے میچز بھی کھیلے ہیں، فخرزمان ورلڈکپ میں زیادہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے، انہوں نے ایونٹ کے دوران سب سے بڑی اننگز 64کی کھیلی، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی فارم بحال کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔