فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کردی

ریکوڈک کے معاملے پر افتخارچوہدری اور حامد خان کو جیل میں ہونا چاہیے،فواد چوہدری    


ویب ڈیسک July 15, 2019
انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا،فواد چوہدری           

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں، انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

فوادی چوہدری نے کہا کہ ہم کابینہ سے درخواست کررہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے جب کہ ہم موبائل پیمنٹس کی طرف آرہے ہیں اور اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موبائل پیمنٹس شروع ہوگئیں تو شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون شروع کررہے ہیں، ترکی کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اگر ہم سائنس و ٹیکنالوجی میں بنیاد نہیں رکھیں گے تو ترقی نہیں کرسکتے، امریکہ نے ہمیں 10 انکیوبیشن سینٹرز بنا کر دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افتخارچوہدری نے نواز شریف اور زرداری سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، ریکوڈک کے معاملے پر افتخارچوہدری اور حامد خان کو جیل میں ہونا چاہیے جب کہ نیب نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کے اثاثے منجمد کرے، نوازشریف کا آدھا خاندان پاکستان اور آدھا برطانیہ کا بچہ بننا چاہ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |