سوشل میڈیا پرشاہ زیب کے نام سے منسوب صفحہ ختم کرنیکا مطالبہ

کھیل ختم پیسہ ہضم،بحث کافائدہ نہیں،انصاف کیلیے لڑنے والے ہارگئے


Staff Reporter September 13, 2013
کسی کوفیصلے پراعتراض ہے تووہ وزٹ ہی نہ کرے،صفحہ ختم نہ کیاجائے، تبصرے ۔ فوٹو : فائل

مقتول شاہ زیب کے والدین کی جانب سے بیٹے کے قاتلوں کومعاف کرنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پرشاہ زیب کے نام سے منسوب صفحے کوختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

کسی نے لکھا شاہ زیب کے والدین نے ڈیل کرکے پیسے کمالیے تو اب صفحے کاکیاکام باقی رہاتو کسی نے کہا یہ شاہ زیب کی ہارنہیں بلکہ شاہ زیب کے صفحے پرایڈتمام نوجوانوں کی ہارہوئی ہے جنھوں نے شاہ زیب کوانصاف دلوانے کے لیے اپنی آواز بلند کی،سوشل میڈیا پر گزشتہ روزبھی شاہ زیب کے اہلخانہ کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایاجاتارہا،بعض نوجوانوں نے لکھا کہ انھیں شاہ زیب کے والدین کے فیصلے نے گہری ٹھیس پہنچائی۔



کسی نے سوچا بھی نہیں کہ ایسا ہو جائے گاتو کسی نے لکھا کہ اگر کسی کو شاہ زیب کے والدین کے فیصلے سے تکلیف پہنچی تووہ شاہ زیب کے نام سے منصوب صفحے کا وزٹ ہی نہ کرے صفحہ ختم نہ کیاجائے ،کسی نے لکھاکھیل ختم ہو گیا اورپیسہ ہضم ، ایک مایوس نوجوان کا کہنا تھاکہ شاہ زیب کے والدین نے ڈیل کرکے قاتلوں سے پیسہ کمالیاتواب شاہ زیب کے صفحے کاکیا کام باقی رہا۔

بعض نوجوانوں نے لکھا کہ اب اس موضوع پربحث کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گاجو ہونا تھا ہو گیا،بعض نوجوانوں نے لکھا اﷲ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں قاتلوں کوشاہ زیب کے والدین نے معاف کر نے کے بعد عدالت نے رہا کر بھی دیا تواوپروالے کی عدالت موجودہیں جہاں ہرصورت انصاف ہوگا،بعض نوجوانوں نے لکھاکہ انھیں اب بھی عدالت کے فیصلے کاانتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔