شہبازشریف مجھ پر مقدمہ کریں ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں شہزاد اکبر

شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف دستاویزات سامنے لے آئے


ویب ڈیسک July 15, 2019
شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف دستاویزات سامنے لے آئے فوٹو:فائل

شہباز شریف خاندان کے خلاف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر دستاویزات سامنے لے آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق شہباز شریف کی فیملی چھبیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، حمزہ شہباز کے نوے فیصد اثاثے اسی طرح ٹی ٹی سے بنے، سلیمان شہباز کے تمام پیسے بھی اسی طرح باہر سے آئے، شہباز شریف کی اہلیہ کے اسی فیصد اثاثے بھی منی لانڈرنگ سے بنے، داماد علی عمران کی کمپنی میں زلزلہ زدگان کی امداد کے پیسے آئے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مجھ پر لندن میں مقدمہ کریں، ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، جس مرضی عدالت میں چیلنج کیا جائے ان کا جواب دیا جائیگا، شہباز شریف نے اس پیسے سے جو مال بنایا ہے وہ واپس لیا جائیگا، آنے والے دنوں میں ان کے مزید جعلی معاملات سامنے لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |