ورلڈکپ فائنل انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے کا فیصلہ غلط قرار

انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر سائمن ٹائفل نے اعتراض اٹھا دیا


Abbas Raza July 15, 2019
انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر سائمن ٹائفل نے اعتراض اٹھا دیا - فوٹو: آئی سی سی

سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر اعتراض اٹھا دیا۔

ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر سائمن ٹائفل نے اعتراض اٹھا دیا، ایم سی سی لئا کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو 6 کے بجائے 5رنز دیئے جانے چاہیں تھے، ان کا کہنا ہے کہ کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل نے گیند تھرو کی تو بین سٹوکس اور عادل رشید نے دوسرے رن کیلیے آدھی کریز کراس نہیں کی تھی، یہ رن نامکمل خیال کیا جاتا ہے اور اسٹرائیک بھی تبدیل ہونا چاہیے تھا، دونوں معاملات میں امپائرز سے غلطی ہوئی، تاہم اس انسانی غلطی کو میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے والا پہلو قرار نہیں دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |