پولیس افسران کی تقرریاں وپوسٹنگ میرٹ پرکی گئیں شرجیل میمن

کراچی کے حالات پر قابوپا کر ہی دم لیں گے، کسی جماعت کا ڈکٹیشن قبول نہیں، شرجیل میمن


Staff Reporter September 13, 2013
کراچی کے حالات پر قابوپا کر ہی دم لیں گے، کسی جماعت کا ڈکٹیشن قبول نہیں، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ پولیس میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

جمعرات کو جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپنی مرضی سے پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی ٹیم مانگی تھی اورآئی جی سندھ کی ڈیمانڈپرپولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔



پولیس میں ٹرانسفر اورپوسٹنگ پر اعتراض کرنے والے کسی بھی حال میں خوش نہیں اور ہر بات کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،شایدکچھ لوگوں کوکراچی میں ٹارگٹڈایکشن قبول نہیں اس لیے ہربات پراعتراض کیا جارہا ہے اور تنقیدبرائے تنقیدکی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کسی بھی پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لے گی،کراچی میں حالات پرقابو پاکرہی دم لیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔