فرانس کی وزیراعظم عمران خان کو ورلڈ امن فورم میں شرکت کی دعوت

ساتواں ورلڈ امن فورم نومبر میں پیرس میں ہو گا، اگر عمران خان شرکت کریں تو خوشی ہوگی، فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی


ویب ڈیسک July 15, 2019
جانتے ہیں عمران خان مصروف ہیں لیکن ان کے پیرس آنے پر ہمیں خوشی ہوگی، مارک بیریٹی (فوٹو: فائل)

پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی نے وزیراعظم عمران خان کو ورلڈ امن فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کے زیر اہتمام فرانس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی جب کہ فرانس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں ورلڈ امن فورم کو دوبارہ فعال کر رہے ہیں، ورلڈ امن فورم نومبر میں پیرس میں ہوگا، گلوبل مسائل کا حل ایک دوسرے سے تعاون میں پوشیدہ ہے، تمام بڑے لیڈر اس فورم میں آکر مسائل اور ان کے حل پر بات کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیرس میں ورلڈ امن فورم میں شریک ہوں، جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان مصروف ہیں لیکن ان کے پیرس آنے پر ہمیں خوشی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں