اشیائے ضرورت کے نرخوں کی مانیٹرنگ موثر بنائی جائے اسحاق ڈار

عوام کو ریلیف دینے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، 2 ماہ کے دوران اقتصادی اعشاریے تسلی بخش ہیں


Numainda Express September 13, 2013
آئی ایم ایف کو ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہے، خطاب، سعودی سفیر سے ملاقات، سعودی فنڈ کا وفد جلد پاکستان آئیگا، عبدالعزیز الغدیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے اشیا کی قیمتوں کو مستحکم بنانے میں صوبوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

وہ قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ملک میں اشیائے ضرورتکے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلیے قیمتوں کی چیکنگ کے نظام کی مانیٹرنگ کو موثر بنایا جائے۔ اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔



اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی، گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں4.08 فیصد، آلو کی قیمت میں3.57 فیصد، سرخ مرچ کی قیمت میں1.71 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.85 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.59 فیصد، آٹے کی قیمت میں0.53 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب نے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنیکے حوالے سے پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کیلیے امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کیلیے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کے دورے پر آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں