میٹرک میں فیل ایم پی اے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کرنے پہنچ گئے

پیپرز میں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے بورڈ نے ملک عمر فاروق کو فیل قرار دے دیا تھا

پیپرز میں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے بورڈ نے ملک عمر فاروق کو فیل قرار دے دیا تھا (فوٹو : اسکرین گریب)

میٹرک میں فیل ہونے والے حکومتی جماعت کے ایم پی اے ملک عمر فاروق کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کو واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 106 سے ایم پی اے منتخب ہونے والے ملک عمر فاروق نے بھی رواں برس میٹرک کے امتحانات کا داخلہ فارم جمع کرایا تھا لیکن پیپرز میں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے بورڈ نے انہیں فیل قرار دے دیا تھا، سونے پر سہاگہ تب ہوا جب میٹرک میں خود فیل ہونے والے عمر فاروق پوزیشن ہولڈرز کی تقریب میں مہمان خصوصی کی نشست پر نظر آئے۔


تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر فاروق نہ صرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے بلکہ پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ملک عمر فاروق پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے حلقہ پی پی 106 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے امور نوجوانان اور کھیل ہیں۔

Load Next Story