حویلیاں قصاب خاندان کے 2 افراد کانگو وائرس سے ہلاک

قصاب یوسف اوربیٹے عارف میں وائرس کی تصدیق، پمز منتقل، آصف اورشیرازجاں بحق

قصاب یوسف اوربیٹے عارف میں وائرس کی تصدیق، پمز منتقل، آصف اورشیرازجاں بحق. فوٹو : ایکسپریس

ایبٹ آبادکے علاقے حویلیاںمیں قصاب خاندان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، 3 بھائیوں اور والد میں کانگو وائرس لگنے کے باعث ایک بھائی ایوب ٹیچنگ اسپتال جبکہ دوسرا پمزاسلام آباد میں جاں بحق ہو گیا۔

تحصیل حویلیاں میں 3 روز قبل قصاب خاندان کے محمدیوسف، ان کے 3 بیٹے محمدشیراز، محمد عارف اورمحمدآصف پیٹ کی تکلیف میںمبتلا ہوئے جنھیں فوری طورپر ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں محمدآصف دوران علاج ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔




بعدازاں قصاب محمد یوسف اوران کے دونوں بیٹوں کو پمزاسپتال منتقل کیاگیا۔ پمز ذرائع کے مطابق جمعرات کو محمدشیراز بھی اسپتال میں جاںبحق ہوگیا ہے۔ جاںبحق ہونیوالے محمد آصف میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعداس کے والدمحمدیوسف اور بھائی محمدعارف کوانتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل کیاگیا۔ دونوں افراد کوسپردخاک کردیاگیا۔ ادھرڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی نے ہزارہ ڈویژن میںکانگو وائرس کے تیزی سے پھیلائواور صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب اقدام نہ کیے جانے کانوٹس لے لیا۔
Load Next Story