پاکستان میں امیر ترین افراد کی تعداد 415 ہوگئی رپورٹ

دولت کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے، گزشتہ برس 310 مالدار افراد کی دولت40ارب ڈالر تھی


آن لائن September 13, 2013
دولت کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے، گزشتہ برس 310 مالدار افراد کی دولت40ارب ڈالر تھی.

پاکستان میں ا نتہائی امیر ترین افراد کی تعداد 415ہو گئی ہے جن کے پاس دولت کا تخمینہ 53کھرب روپے یا50ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر ذرائع ابلاغ نے سوئٹزر لینڈ کے فنانشل تھنک ٹینک UBSکی سالانہ رپورٹ ورلڈ الٹرا ویلتھ رپورٹ 2013کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کی نسبت حالیہ سال میں پاکستان میں امیر ترین افراد کی شرح میں 33.9فیصد اضافہ ہوا جو ایشیا میں ریکا رڈ اضافہ ہے گزشتہ برس پاکستان میں 310امیر ترین افراد تھے جن کے اثاثوں اور دولت کا تخمینہ40ارب ڈالر تھا جبکہ رواں برس پاکستان میں امیرترین افراد کی دولت کی شرح میں25فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا وفاقی مالی بجٹ 2013-14کا کل حجم 36کھرب روپے ہے رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر انتہائی امیر ترین افراد وہ کہلاتے ہیں جن کی دولت یا اثاثوں کا تخمینہ3کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ ہے دنیا میں اس سال امیر ترین افراد کی تعداد199235ہے ، ایک ارب ڈالر سے زیادہ دولت کے حامل افراد کی تعداد 2170ہے۔



اخبار لکھتا ہے کہ ہے کہ دنیا میں اس سے قبل اتنے امیر ترین لوگ نہیں تھے جتنے اب ہیںدنیا میں گزشتہ 12ماہ میں امیر ترین افراد کی تعدا د میں اضافہ امریکا میں دیکھنے میں آیا جہاں 5 ہزار امیر ترین افراد اضافے کے ساتھ تعداد65505تک جا پہنچی۔گزشتہ برس کی نسبت چین میں امیر ترین افراد کی تعدا د میں کمی دیکھنے میں آئی گزشتہ سال چین میں انتہا ئی امیر ترین افراد کی تعداد میں11245سے 10675ہوگئی اس کی وجہ چینی سست معاشی نمو ہے گزشتہ سال کی نسبت چین کی انفرادی دولت میں سکڑائو دیکھنے میں ایا اور1.58ٹریلین ڈالر سے1.52ٹریلین ڈالر ہوگئی چین کے زیادہ تر دولت مند افراد ہانک کانگ منتقل ہو رہے ہیں،ہانگ کانگ کے امیر افرادکے اثاثوں میں60ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 530ارب ڈالر ہے ہانگ کانگ میں3180امیر ترین افراد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں