جماعت ضرور ہوگی کارکن صفیں بچھانے کی تیاری کریں طاہرالقادری

معیشت کو بیرونی قرضوں سے چلانے کی پالیسی ملک وقوم کوتنزلی کی طرف لے جا رہی ہے


Numainda Express September 13, 2013
معاشی استحکام کیلیے استحصالی نظام انتخاب کوسیاست سے باہر پھینکنا ہو گا،خطاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ جماعت ضرور ہوگی، کارکن ایک کروڑنمازیوں کے لیے صفیں بچھانے کی تیاری تیز کریں۔

لانگ مارچ کی اذان ہوچکی، انتخابی نتائج قوم کے سامنے حقائق کوآشکار کرچکے، کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے کبھی تبدیلی نہ آ سکے گی یہ عوام پر واضح ہوچکا ہے، اس لیے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن زمین پر اپنا کام تیز کردیں، نظام کی تبدیلی کے لیے ہردروازہ کھٹکھٹانا کارکنوں پر فرض ہے، قائداعظم ؒ کا پاکستان بناکردم لیں گے، ملکی معیشت کو بیرونی قرضوںکی آکسیجن سے چلانے کی پالیسی ملک و قوم کو تنزلی کی پاتال کی طرف لے جا رہی ہے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل سے خطاب کررہے تھے۔



انھوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی ادارے جن شرائط پرقرض دیتے ہیں اس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، اشیائے خورونوش تک کی قیمتوںکاکنٹرول عالمی مالیاتی اداروں کے پاس چلاگیا ہے، پاکستان کی معیشت کوسنبھالا دینے کے لیے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جوملک و قوم کے مفاد پررائی کے دانے کے برابر بھی سمجھوتہ نہ کرے۔ ملک کے بہترین مفاد میں پالیسی صرف وہی قیادت وضع کرسکتی ہے جس نے عوام کو خوشحال، ملک کو معاشی اور سیاسی طورپر باوقار بنانے کا عزم مصمم کررکھا ہو۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ استحصالی اورکرپٹ نظام انتخاب کواس کی جڑوںسمیت سیاست سے باہر پھینکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں