معاشرے میں بگاڑ کے کام اسٹیٹ ایکٹرز کررہے ہیں منور حسن

موجودہ بینکاری کے اسلامی متبادل سے متعلق یونس قادری کی تجاویزقابل عمل ہیں


Staff Reporter September 13, 2013
کتاب کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹرجاوید اکبرانصاری،وجیہ حسن اور دیگر کا خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا ہے کہ معاشرے میں خیرکے سارے کام نان اسٹیٹ ایکٹرز اور بگاڑ کے کام اسٹیٹ ایکٹرز کررہے ہیں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے مگر عوام کی فلاح وبہبود کے اکثر کام پبلک سیکٹر کررہا ہے، موجودہ بینکاری کے اسلامی متبادل سے متعلق یونس قادری کی تجاویزقابل عمل ہیں ' اس ماڈل پر عمل کرنے سے سب کو فائدہ پہنچے گا' اس طرح کی تجاویز پرچند اہل خیرعمل کرکے کام کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فاران کلب میں پروفیسر سید محمد یونس قادری کی کتاب'' موجودہ بینکاری کا اسلامی متبادل'' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



تقریب سے ہمدرد یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری' فرسٹ پیرامائونٹ مضاربہ کے سید وجیہ حسن ' ماہر معاشیات محمد مصطفی انصاری 'البرکۃ کارپوریشن کے شریعہ ایڈوائزر مفتی اظفر اقبال' صاحب کتاب پروفیسر سید محمد یونس قادری 'فاران کلب کے جوائنٹ سیکریٹری سلیم قریشی اور صدر غیور احمدہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ منورحسن نے کہا کہ عوامی سطح پر اس تجویز اور ماڈل پر بحث کی جائے اور اس پر عمل درآمد کی کوشش کی جائے۔ انگریز کے غلبے کے نتیجے میں جو پالیسی اپنائی گئی تھی اسے ترک کردینا چاہیے ۔ انھوں نے کہاکہ مدارس کا طرز تعلیم تبدیل ہونا چاہیے لیکن امریکا کے کہنے پرنہیں بلکہ یہ ہماری اپنی صوابدید پرہونا چاہیے ۔پروفیسر یونس قادری نے کہاکہ برائی کی اصل جڑسرمایہ دارانہ نظام ہے' اسلامی جماعتیں سودی کرنسی سے بچتے ہوئے مالیاتی نظام بنا سکتی ہیں اورغیرسودی کرنسی کا اجراکرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں