ووئکس کے میدان بدر ہونے پر ٹرافی ہاتھ سے نکلنے کا محسوس ہوا ایون مورگن
بلاشبہ یہ ناقابل یقین میچ رہا اور مجھے ابھی تک ٹائٹل فتح کا یقین نہیں آرہا، انگلش کپتان
انگلش کپتان ایون مورگن نے تسلیم کیاکہ نیوزی لینڈ سے فائنل میں ایک موقع پر ہمیں ایسا لگاکہ شاید ٹرافی ہارگئے ہیں۔
مورگن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ناقابل یقین میچ رہا اور مجھے ابھی تک ٹائٹل فتح کا یقین نہیں آرہا، میرے خیال میں ہمارے لیے یہ میچ اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب کرس ووئکس میدان بدر ہوئے لیکن پلنکٹ چند اچھے اسٹروکس کھیل کر ہمیں دوبارہ میچ میں واپس لے آئے، اوور تھرو پر 6 رنز بھی اہم رہے۔
واضح رہے کہ چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے پہلی بار سپراوور استعمال ہوا لیکن اس میں بھی مقابلہ ٹائی ہونے پر زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ فاتح قرار پایا۔