عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

پاکستان میں سنگین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کے کیس کا فیصلہ 22 فروری کو محفوظ کیا گیا


ویب ڈیسک July 16, 2019
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ کل سنایا جائے گا۔

پاکستان میں سنگین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کے کیس کا محفوظ کیا گیا عالمی عدالت کا فیصلہ کل 17 جولائی کوسنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے صدراورجج عبدالقوی احمد یوسف سنائیں گے۔ آخری سماعت نے پاک بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپورکیس لڑا۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے اور17 جولائی کو ہی اس کیس پر تبصرہ کریں گے۔

کیس کا پس منظر


واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضرسروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔ 10 مئی 2017 میں بھارت نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں بھارتی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیو کو پھانسی نہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |