سکندر کو سبزی پسند نہیں آئے روز جوس اور گوشت کی فرمائش
ملزم پر 2 لاکھ روپے خرچ ہوچکے، ذرائع، زخم ٹھیک ہورہے ہیں، ترجمان پمز
اسلام آباد واقعے کے ملزم سکندر نے پمزاسپتال میں اپنے علاج کے ساتھ ساتھ عمدہ غذا لینے کاعمل شروع کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم آئے روزخوراک میں فریش جوس اور گوشت منگواتا ہے جبکہ سبزی سے اسے چڑہے۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سکندرکے علاج پراب تک 2 لاکھ کے قریب خرچ ہوچکاہے جن میںسے سکندر کو ایک لاکھ روپے سے زائدکی اینٹی بائیوٹک دوائیں دی جاچکی ہیں جبکہ ڈاکٹروں کے روزانہ وزٹ کی فیس اورکمرے کے کرائے کی مد میں بھی سکندرکابل ایک لاکھ کے قریب بن چکا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سکندر کے علاج کا تاحال خرچہ اسپتال کے بجٹ سے کیاجارہاہے جبکہ اسے اعلیٰ خوراک جس میںچھوٹاگوشت اورجوس شامل ہیں دیے جارہے ہیں،پمز کے ترجمان ڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایاکہ جمعرات کوسکندر کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اوراس کے ٹیسٹ لیے گئے۔انھوں نے بتایاکہ سکندرکے پیٹ اورجسم کے زخم ٹھیک ہورہے ہیں۔