فیصل واوڈا کا داسو ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی تحقیقات کا اعلان

تاخیر سے 30 کروڑ کا نقصان ہوا، حکومت چلی جائے، احتساب نہیں روکیں گے، وفاقی وزیر


یہ قوم پیٹ پر پتھر بھی باندھ لے گی، وفاقی وزیر۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے داسو ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی انکوائری کا اعلان کردیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزارت آبی وسائل میں خوردبرد کی تحقیقات کرینگے، احتساب کو کسی صورت نہیں روکیں گے، چاہے حکومت چلی جائے، وڈیو کوئین کو ملک کو اداروں کو بدنام نہیں کرنے دینگے جس حد تک بھی جانا پڑا احتساب کیلیے جائیں گے، سیاسی سانپوں کی گردن پکڑی ہے اب ان کا سر بھی کچلیں گے، وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سیلاب کے ڈیٹا کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ داسو پن بجلی منصوبے کی ایکنک نے منظوری دیدی۔ منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، منصوبہ کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا، زمین کا حصول بات چیت کیلیے حل کیا گیا،زمین تھی نہیں اورسابق حکومت افتتاح کرتی رہی،نواز شریف نے 34 منصوبوں کا اعلان کیا صرف 2مکمل کیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب فنڈز تب ملیں گے جب منصوبے پر عملدرآمد ہو گا، سندھ میں کئی منصوبے ترک کیے گئے، سندھ میں جو کرنے والے ہیں وہ عمران خان کا نام تاریخ میں آئے گا، تفصیلات سامنے لائیں گے، صرف فیتے نہیں کاٹیں گے، منصوبے مکمل بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں