مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات

سرتاج عزیز اور سلمان خورشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک September 13, 2013
نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے، سلمان خورشید فوٹو: فائل

مشیر امور خاجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کرغیزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پرغیر رسمی ملاقات کی۔

کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی اس غیر رسمی ملاقات میں سرتاج عزیز اور سلمان خورشید کے درمیان پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرتاج عزیز کو آگاہ کیا ہے کہ نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔

سلمان خورشید کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ممبئی حملوں کے مجرموں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے موضوع پر بھی بات کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |