اوگرا کرپشن کیس توقیر صادق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

توقیر صادق کو 69 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا مگر ایک پیسہ کی ریکوری نہیں کرائی جاسکی، وکیل


ویب ڈیسک September 13, 2013
توقیر صادق کو 69 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا مگر ایک پیسہ کی ریکوری نہیں کرائی جاسکی، وکیل۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

نیب کی ٹیم نے اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا، دوران سماعت توقیر صادق کے وکیل عصمت اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ان کے موکل کو 69 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا مگر ایک پیسہ کی ریکوری نہیں کرائی جاسکی، جو بھی اکاؤنٹ بتائے گئے وہ غیر قانونی نہیں تھے اور نہ ان میں کرپشن کا پیسہ تھا، عصمت اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے اس نے کوئی کرپشن نہیں کی، اس موقع پر عدالت نے توقیر صادق کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت توقیر صادق نے عدالت میں 2 درخواستیں بھی دائر کیں، پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے ان کو سیکیورٹی دی جائے جبکہ دوسری درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ پڑھے لکھے شخص ہیں اور چیئرمین اوگرا بھی رہے ہیں لہذا عدالت ان کو جیل میں اے کلاس دے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2011 میں توقیر صادق کی بحیثیت چیرمین اوگرا تقرری کالعدم قرار دی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |