لاہور نامعلوم افراد کی 5 سالہ بچی سے زیادتی اسپتال کےباہر چھوڑ کرفرار

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک September 13, 2013
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نامعلوم ملزمان 5 سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد اسپتال کے باہر پھینک کر فرارہوگئے۔

5 سالہ بچی سنبل لاہور کےعلاقے سکھ نہر کی رہائشی ہے، سنبل کو گذشتہ شام نامعلوم افراد نے گھر سے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، درندہ صفت ملزمان بچی سے زیادتی کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے گیٹ کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے، میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر اہلخانہ نے اسپتال پہنچ کر اپنی بچی کو شناخت کرلیا۔

دوسری جانب تھانہ مغلپورہ پولیس نے 5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، جبکہ وزیراعلی پنجاب مشہباز شریف نے دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |