ڈاکٹر عبد القدیر خان کا اپنی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

پارٹی ختم کرنے کی درخواست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان


ویب ڈیسک September 13, 2013
چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر سیاست کرنا ٹھیک نہیں اس لئے جو اچھا کام کرے گا اس کی حمایت کریں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان فوٹو: فائل

BERLIN: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان (ٹی ٹی پی) ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنی پارٹی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج اس کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر سیاست کرنا ٹھیک نہیں اس لئے جو اچھا کام کرے گا اس کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان نے حالیہ انتخابات میں ملک کے بیشتر علاقوں سے حصہ لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں