وادی نیلم سیلاب میں بہہ جانے والے مزید 3 افراد کی لاشیں مل گئیں ریسکیو آپریشن جاری

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ایمرجنسی کنٹرول روم


ویب ڈیسک July 16, 2019
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ایمرجنسی کنٹرول روم ۔ فوٹو : این این آئی

وادی نیلم میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے دریائے نیلم میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے مزید ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے جب کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے 28 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔