سلمان خان کی ’دبنگ 3‘ میں نئی اداکارہ کی انٹری

نئی اداکارہ کے ساتھ دبنگ خان فلم میں رومینس کرتے ہوئے نظرآئیں گے


ویب ڈیسک July 16, 2019
اس سے قبل اداکارسنجے منجریکر کی بڑی بیٹی اشوامی کا فلم میں انٹری کا زکرکیا جارہا تھا: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم دبنگ 3 میں نئی اداکارہ کی انٹری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم 'دبنگ 3' میں اداکارہ سوناکشی سنہا تو مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم سلمان خان فلم میں ایک اور نئی اداکارہ کو لاؤنچ کرنے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان ، اداکاراوراپنے دوست سنجے منجریکرکی چھوٹی بیٹی سائی کے ساتھ فلم میں رومینس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل اداکارسنجے منجریکرکی بڑی بیٹی اشوامی کو فلم میں شامل کرنے کی باتیں کی جارہی تھیں تاہم 'دبنگ 3' میں اشوامی تونہیں ان کی چھوٹی بہن سائی نے ضرور جگہ بنالی ہے۔

واضح رہے کہ دبنگ خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ''دبنگ 3'' کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جارہے ہیں تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئرکی شروعات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔