غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے، پیپلز پارٹی کا درخواست میں مؤقف

عدالت صوبے میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے عمل کو روکے اور بلدیاتی انتخابات کے قانون 2013 کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

لاہور:
تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی صوبہ پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے خلاف درخواست پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ماہر قانون سردار لطیف کھوسہ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے تحت عام آدمی کو اس نظام کے ثمرات نہیں ملیں گے اور نہ ہی ملک میں پختہ سیاسی قیادت پروان نہیں چڑھ سکے گی۔

درخواست میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا جمہوری نظریے کے بھی خلاف ہے لہٰذا عدالت صوبے میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے عمل کو روکے اور بلدیاتی انتخابات کے قانون 2013 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Load Next Story