ڈیگاری کان حادثے میں ریسکیو آپریشن مکمل 8 کان کن جاں بحق

ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدوروں کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا جس میں سے 2 اسپتال میں چل بسے


ویب ڈیسک July 16, 2019
بے ہوش کانکنوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو : آن لائن

ڈیگاری میں کوئلے کی کان کے حادثے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا جس کے نتیجے میں 8 کان کن جاں بحق اور 2 کو زندہ بچالیاگیا۔

بلوچستان کےعلاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اتوار کی رات سے شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن میں 10 کان کنوں کو باہر نکالا گیا جس میں سے 6 مردہ پائے گئے جب کہ 4 مزدوروں کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 2 مزدور تشویشناک حالت کے بعد چل بسے۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیگاری کوئلہ کان میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا، کان حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 2 کو بے ہوشی کے حالت میں نکال لیا گیا، بے ہوش کانکنوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیگاری میں حادثے کا شکار ہونے والی کان کوئٹہ سے 60 کلومیٹردور ہے، کان کی گہرائی 4500 فٹ ہے، کان کے اندر بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث گیس بھری۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث مزدور پھنس گئے تھے جن کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اب تک مختلف حادثات میں 82 کان کن جاں بحق اور 75زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔