قلات نیٹو آئل کنٹینرز پر راکٹ حملہ 9 کنٹینرز تباہ ایک ڈرائیور جاں بحق

جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام سمیع اللہ بتایا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 13, 2013
جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام سمیع اللہ بتایا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نامعلوم افراد نے نیٹو آئل کنٹینرز پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، حملے میں 9 تباہ ہوگئے۔

قلات کی تحصیل سوراب کے علاقے حاجیکہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے کے لئے ہوٹل میں کھڑے نیٹو کے 14 آئل کنٹینرز پر مشتمل قافلے پر نامعلوم سمت سے 4 راکٹ فائر کیے گئے، حملے کے نتیجے میں 9 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر تباہ ہوگئے جبکہ 5 ٹینکرز محفوظ رہے۔

حملے میں ایک کنٹینر کا ڈرائیور جاں بحق اور 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام سمیع اللہ بتایا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں