بھارت نے چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے فیصل آباد وولوز کو ویزے جاری کردیئے

فیصل آباد وولوز کے 12 کھلاڑی اور 4 آفیشلز پر مشتمل ٹیم کا دستہ کل لاہور سے دہلی روانہ ہوگا۔


ویب ڈیسک September 13, 2013
فیصل آباد وولوز کوالیفائنگ راؤنڈ میں ابتدائی 2 میچ 17 اور 18 ستمبرکو کھیلے گی. فوٹو: فائل

بھارتی حکومت کی جانب سے چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپیئنز لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان کی قومی ٹی 20 چیمپئن ٹیم فیصل آباد وولوز کو بھارتی سفارتخانے کی جانب سے آج ویزے جاری کردیئے گئےہیں۔ ویزے جاری ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو شام آج شام 7 بجے نیشنل اکیڈمی پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے فیصل آباد وولوز کے 12 کھلاڑی اور 4 آفیشلز پر مشتمل ٹیم کا دستہ کل لاہور سے دہلی روانہ ہوگا جب کہ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل اور احسان عادل زمبابوے میں جاری آخری ون ڈے کے اختتام کے بعد ہرارے سے بھارت پہنچیں گے۔

شیڈول کے مطابق چیمپیئز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے بھارت کے شہر موہالی میں شروع ہو رہا ہے، فیصل آباد وولوز کوالیفائنگ راؤنڈ میں ابتدائی 2 میچ 17 اور 18 ستمبرکو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی حکومت کا کہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم کے بھارت آنے سے سیکیورٹی کی صورتحال بگڑ سکتی اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں