مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اور اہلکار کی خود کشی

2017 سے تاحال بھارتی فوج کے 436 اہلکار خود کشی اور آپس کے جھگڑے کے باعث ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک July 16, 2019
بھارتی اہلکار رام کمار نے سرکاری سے خود کو گولی مار ۔لی۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ڈی-37 بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 436 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں