وفاق چیرمین نیب کا تقررجلد کرے یا نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے سپریم کورٹ

چیرمین نیب کا عہدہ خالی ہے اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کا کوئی والی وارث نہیں، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک September 13, 2013
قائد حزب اختلاف اگر باہر ہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے رائے لے لی جائے ،آج وہ باہر ہیں تو کل وزیر اعظم چلے جائیں گے،سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاق چیرمین نیب کا تقررجلد کرے یا پھر نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے.


سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین نیب تقررکیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے مختصر حکم میں کہا چیرمین نیب کا عہدہ خالی ہے اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کا کوئی والی وارث نہیں،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری نہیں کرنی تو آپ کی مرضی۔


اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس مسئلے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور5ستمبر کو وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف سے ملاقات بھی کی تھی، ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر نے چیرمین نیب کے عہدے کے لئے مزید نام کے لئے کچھ وقت طلب کیا تھا تاہم وہ بیرون ملک چلے گئے،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے کیا جائے تاکہ چیرمین نیب کی تقرری پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے ،عدالت نےریمارکس دیئے کہ قائد حزب اختلاف اگر باہر ہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے رائے لے لی جائے ،آج وہ باہر ہیں تو کل وزیر اعظم چلے جائیں گے ،اٹارنی جنرل نےکہا کہ وفاقی سروسز ٹریبونل سے متعلق بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں