نئی دہلی میں طالبہ زیادتی کیس کے 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی
چاروں مجرموں کے وکلا نے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
KARACHI:
بھارتی دارالحکومت کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال میڈیکل کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چاروں مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے۔
زیادتی کا شکار بننے والی طالبہ نربھایا کی والدہ نے عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے عدالت سے صرف انصاف مانگا تھا اور وہ انہیں آج مل گیا ہے، دوسری جانب گینگ ریپ میں ملوث چاروں مجرموں کے وکلا نے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 سالہ نربھایا میڈکل کی طالبہ تھی اور گزشتہ سال دسمبر میں اسے کالج سے واپسی پر6 ملزمان نے بس میں بہیمانہ تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں اسے سڑک پر پھینک کر فرار ہوئے گئے، 16 دسمبر کو پیش آنے والی اس واردات کے 2 ہفتوں بعد نربھایا سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی تھی، 6 ملزمان میں سے ایک نے جیل میں رواں سال خودکشی کر لی تھی، جب کہ اس واردات میں ملوث کم عمر لڑکے کو گزشتہ ماہ 3 برس قید کی سزا سنائی گئی۔