فاروق ستار پر اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فرد جرم عائد

فاروق ستار اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک July 16, 2019
فاروق ستار اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ فوٹو:ٖفائل

PESHAWAR: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فاروق ستار سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فاروق ستار سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ فاروق ستار اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و دیگر دفعات کے تحت تھانہ سولجربازار میں مقدمہ درج ہے اور اس کیس میں ان کی ضمانت کی توثیق ہوچکی ہے۔

فاروق ستار کے وکیل لطیف پاشا نے کہا کہ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بے دخلی کے خلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی، اس پر پولیس نے بددیانتی سے ان کا نام ایف آئی آر میں نامزد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔