منگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا

مجرم سیاب پر 5 لاکھ جب کہ ریما پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد


ویب ڈیسک July 16, 2019
مقتول امتیاز دبئی سے واپس آیا تو ریما اور اس کے ساتھی سیاب نے اسے قتل کردیا، پولیس رپورٹ۔ فوٹو:فائل

مقامی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کرمنگیتر کو قتل کرنے والی لڑکی کو 14 سال جب کہ آشنا کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں آشنا کے ساتھ مل کر منگیتر کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ مقتول امتیاز دبئی سے واپس آیا تو ملزمہ ریما نے اپنے ساتھ سیاب کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا ، ملزمان کو موبائل ڈیٹا کے مدد سے گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے ملزم سیاب کو عمر قید اور ملزمہ ریما کو 14 سال قید کی سزا سنا دی جب کہ ملزم سیاب کو 5 لاکھ اور ملزمہ ریما کو 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں