بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے دوران 34 افراد ہلاک
نیپال، بھارت، بنگلا دیش میں مجموعی طور پر 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں
بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال اور بھارت کے بعد بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت میں مون سون بارشوں سے 11 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں 5 بچوں کے بہہ جانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے جن میں سے 18 افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث اپنی جانوں سے گئے۔
ادھر نیپال میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 3 دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے جب کہ بھارتی ریاستوں آسام اور ہماچل پردیش میں 50 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نیپال اور بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی
واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو مون سون کی تباہ کن بارشوں کا سامنا ہے جس میں نیپال، بھارت اور بنگلا دیش میں مجموعی طور پر 200 سے زائد افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔