اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا شرح سود میں 05 فیصد اضافہ

افراط زر میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود میں اضافہ کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور


ویب ڈیسک September 13, 2013
گزشتہ ڈھائی مہینوں کے دوران حکومت نے 547 ارب روپے قرض لیا۔ یاسین انور فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرکے شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح 9 فیصد سےبڑھ کر 9.5 فیصد ہوگیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 9.5 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔

یاسین انور کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی مہینوں کے دوران حکومت نے 547 ارب روپے قرض لیا۔ ایسا لگتا ہے نئی حکومت معاشی اصلاحات کررہی ہے، امن و امان اور توانائی بحران کے باعث نجی شعبہ کم قرض لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں