ایف بی آر فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا

جیولرز اور ٹریڈرز کے لیے مشاورت سے نئی پالیسی لائی جائے گی، ایف بی آر


ویب ڈیسک July 17, 2019
ٹرانسپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردی گئی ہے، ایف بی آر (فوٹو: فائل)

NEW DELHI: ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی مرتب ہونے تک ایف بی آر کے فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نئی پالیسی مرتب ہونے تک ایف بی آر کے فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہدایت جاری کردی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جیولرز و ٹریڈرز کے لیے مشاورت سے نئی پالیسی لائی جائے گی اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی رواں ہفتے نئی پالیسی مرتب کرنے کے لیے جیولرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے ساتھ مشاورت کے لیے ملاقات کریں گے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے