کوئٹہ ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ ایک شخص ہلاکایک زخمی

ایف سی کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مشن روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے چیکنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

MULTAN:
مشن روڈ پر چیکنگ کے دوران ایف سی کا چھیننے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مشن روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے چیکنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت بہتر ہونے پر تفتیش کی جائے گی، تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Recommended Stories

Load Next Story