بھارتی ریاست منی پورمیں دھماکا 8افراداہلاک 10 زخمی

دھماکا خیر مواد ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک September 13, 2013
بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تحریک جاری ہے تاہم تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے،فائل: فوٹو

بھارت کی ریاست منی پور کے ضلع امپال میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔


بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق منی پور کے ضلع امپال کے علاقے نگا ما پل میں ایک زور دار دھماکا ہو ا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیر مواد ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا ۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تحریک جاری ہے تاہم تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں