آئی سی سی امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگی

ورلڈکپ فائنل میں قانون کے مطابق جوکیا وہ درست تھا، ترجمان کی وضاحت


Sports Reporter July 17, 2019
انگلش ڈائریکٹر کرکٹ نے فتح امپائرز کی غلطی سے آلودہ ہونے کا تاثر ہوا میں اڑا دیا فوٹو: فائل

آئی سی سی امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگی، اس کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں قانون کے مطابق جو کیا وہ درست تھا۔

ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس کو اوور تھرو پر 5 کے بجائے 6 رنز دینے کا فیصلہ تنقید کا نشانہ بنا،سابق امپائر سائمن ٹوفل نے بھی قانون 19.8کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر اعتراض اٹھایا،اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کرلی گئی۔

گزشتہ روز ترجمان نے لب کشائی کرتے ہوئے کورا جواب دیا کہ آن فیلڈ امپائرز قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی فیصلے کرتے ہیں،ہم اپنی پالیسی کے مطابق فیصلوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز نے امپائرز کی غلطی کے باعث فتح ملنے کا تاثر ہوا میں اڑا دیا،ان کا کہنا ہے کہ میچ میں اگر مگر اور اتار چڑھاؤ کی صورتحال کئی بار پیدا ہوئی۔

حقیقت یہ ہے کہ انگلینڈ نے ورلڈکپ جیت لیا اور اب اسے کوئی نہیں چھین سکتا،اگر ایک رن کم بھی دیا جاتا تو ہوسکتا تھا کہ بین اسٹوکس فتح کا مشن مکمل کرلیتے،ان کو آخری گیند فل ٹاس ملی تھی جس پر2رنز بنانے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے باؤنڈری کے پار بھی بھیج سکتے تھے، انھوں نے کہا کہ ٹائٹل انگلینڈ نے جیت لیا اب اس کے بارے میں اگر مگر کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں