شرح سود میں اضافہ تباہی کا نسخہ مریم نواز کا ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

تاجر نالائق حکومت سے نجات کے لیے میرا ساتھ دیں میں ان کے لیے بھی لڑوں گی، احتجاجی ریلیوں کی قیادت خودکروں گی، مریم


News Agencies July 17, 2019
مینڈنٹ چوری پراحتجاج،نوازشریف کی رہائی،قانون کی بالادستی کامعاملہ اٹھاؤں گی،جوآزاد پاکستان میں رہنا چاہتاہو وہ ساتھ دے،ٹویٹ (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرح سود میں اضافے کو تباہی کا نسخہ قرار دیدیا۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شرح سود میں اضافہ کاروباری طبقہ کی تباہی کا نسخہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر اور کاروباری حضرات اس نالائق اور نااہل حکومت سے نجات کیلیے میرا ساتھ دیں میں ان کیلیے بھی لڑوں گی۔ اس سے قبل مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی ، مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول آف لا کا معاملہ اٹھاؤں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں