عمران خان سے حسد کرنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے فردوس عاشق

مریم نواز منڈی بہاﺅالدین میں ناکامی کے بعد جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، فردوس عاشق


ویب ڈیسک July 17, 2019
مریم نواز منڈی بہاﺅالدین میں ناکامی کے بعد جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، فردوس عاشق فوٹو:ٖفائل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا منڈی بہاﺅالدین کی کارنرمیٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، اُن کی عوامی مقبولیت سے حسد اوربغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔ اب نہ پٹواری ماتحت ہیں اور نہ ہی تھانیدار۔ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون اُن سے بالا ترکیسے ہوگیا، عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے۔ خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں